Tuesday, 9 June 2015
سمندری طوفان کا نام اشوبھا کیوں ہے
کراچی: دنیا بھر میں سمندری طوفانوں کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے، جیسے کہ آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندری طوفان “ اشوبھا “ کا شور برپا ہے، سمندری طوفان کراچی سے 550 کلومیٹر دور ہے۔
گزشتہ سال سمندری طوفان ‘نیلوفر’ کا نام پاکستان نے تجویز کیا تھا اور اب کی بار سمندری طوفان ‘اشوبھا’ کا نام سری لنکا نے تجویز کیا ہے۔
سمندری طوفانوں کے یہ عجیب اور منفرد نام رکھنے کی روایت کافی عرصہ سے چلی آرہی ہے، طوفانوں کو نام دینے کا واحد مقصد ہی یہ ہے کہ اُس خطے کے لوگ اسے آسانی سے شناخت اور یاد رکھ سکیں اور طوفان کے حوالے سے دی جانے والی خبروں سے باآسانی آگاہ ہو سکیں۔
پہلے پہل ماہرینِ موسمیات طوفانوں کو اپنی مرضی سے نام دیا کرتے تھے، یا پھر طوفان کا نام اس جگہ کی مناسبت سے رکھ دیا جاتا تھا، جہاں اُس کے باعث سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہو، مثلاً گیلوسٹن میں آنے والے طوفان کو ‘گیلوسٹن طوفان 1900‘ کا نام دیا گیا۔
جس کے بعد موسمیات کے ماہرین نے یہ فیصلہ کیا کہ ان طوفانوں کے نام حروفِ تہجی کے اعتبار سے رکھے جانے چاہئیں۔
کسی بھی طوفان کا نام رکھنے کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم سارک کے درمیان ایک معاہدہ موجود ہے ، 2004ء میں آٹھویں ممالک نے اس نکتے پر اتفاق کر لیا کہ سبھی رکن ملک آٹھ آٹھ نام فراہم کریں گے۔ جب وہ استعمال ہوجائیں، تو پھر نئے نام تخلیق ہوں گے۔ چناں چہ تب سے آٹھوں ملکوں کے دیئے گئے نام باری باری سمندری طوفانوں کو دیئے جارہے ہیں۔
پاکستان نے خطّے میں واقع عالمی موسمیاتی ادارے کے دفتر کو یہ آٹھ نام فراہم کیے تھے: فانونس، نرگس، لالہ، نیلم، نیلوفر، وردا، تتلی اور بلبل۔
بھارتیوں نے یہ نام دیئے: اگنی، آکاش، بجلی، جال، لہر، میگھ، ساگر اور وایو۔ ان ناموں سے عیاں ہے کہ موسمیات داں ایسے نام منتخب کرتے ہیں جو باآسانی بولے اور سمجھے جاسکیں۔
مشہور سمندری طوفانوں میں اب تک کیٹرینا ، سونامی ،ہد ہد، باربرا، نیلوفر ، فلورنس، ہیزل، ڈولی شامل ہیں اور اب اشوبھا نامی طوفان دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اس خطے میں پاکستان کے علاوہ، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، تھائی لینڈ، میانمار اور عمان شامل ہیں، جو باری باری بحیرہ عرب میں آنے والے طوفانوں کے نام تجویز کرتے ہیں۔
چین کا امتحان میں نقل روکنے کیلئے انوکھا ہتھیار
بیجنگ: چین نے کالجوں میں اہم داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
چین کے صوبے ہینان میں ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں ڈرونز استعمال کا استعمال کیا گیا تاکہ طالب علموں کی جانب سے چوری چھپے لائی جانے والی ڈیوائسز کے سگنل پکڑے جاسکے لیکن اتوار کو ٹیسٹ کے پہلے دن کسی سگنل کا پتہ نہیں چل سکا۔
اتوار کو ہونے والے اس ٹیسٹ میں نوے لاکھ سے زائد ہائی اسکول کے طالب علموں نے حصہ لیا۔
اس ٹیسٹ کیلئے طالب علموں اور ان کے والدین پر بے پناہ دباؤ ہوتا ہے کیونکہ اس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طالب علم ایک سال دہراتے ہیں یا پھر کم تنخواہوں والی ملازمتیں ان کا مستقبل ہوتی ہیں، اکثر و بیشتر والدین امتحان کے دوران بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے دور دراز شہروں میں منتقل کردیا گیا۔
چین میں ہائی اسکول کے تمام گریجوئٹس کیلئے اس ٹیسٹ میں حصہ لینا ضروری ہے کیونکہ اس ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیادی پر ہی انہیں یونیورسٹیوں میں داخلے ملتے ہیں۔
ا
جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزرجہانگیر ترین کو سیکرٹری جنرل کے مکمل اختیارات سونپ دیئے ہیں،فیصلہ پارٹی آئین کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس وجیہ الدین کی سربراہی میں قائم ٹربیونل کے فیصلوں پرعمل درآمد کے نتیجے میں عمران خان نے پارٹی کے تمام عہدیداروں کے عہدے تحلیل کردیئے تھے۔
پارٹی کے عہدے تحلیل کرنے کے سبب تنظیمی امورچلانے کے معاملات میں دشواری پیش آ رہی تھی جس کے پیشِ نظرعمران خان نے ہنگامی طورپرپارٹی کے جہانگیرترین کو سیکرٹری جنرل کے مکمل اختیارات سونپ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جہانگیرترین بطورسینٹرل آرگنائزر پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل کے تمام اختیارات کا استعمال کرسکیں گے۔
سلمان خان ساتھی اداکاروں سے نازیبا گفتگو کرنے والے مداحوں سے
سلمان خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ناراضگی کا اظہار کردیا۔
بالی وڈ اداکار سلمان خان کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں اور حقیقی زندگی کی طرح ٹویٹراورفیس بک پربھی ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے بجرنگی بھائی جان اپنے مداحوں کی بے پناہ قدر کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں لیکن وہ افراد جو کہ سوشل میڈیا پرجعلی اکاؤنٹس رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ اداکاروں اور حریفوں کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے سلمان خان کے دل میں کوئی عزت نہیں ہے۔
ڈی ایس پی مجید نظامی کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی، پولیس چ
کراچی : کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مجید عباسی پرہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث گروہ کی شناخت کرلی گئی ہے، عنقریب گرفتاریاں ہوں گی۔
ڈی ایس پی سائٹ مجید نظامی کو آج بروز منگل گھرسے دفتر جاتے ہوئے لطیف ٹاؤن سے متصل علاقے ظفرٹاؤن میں اندھا دھند نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سائٹ ٹاؤن کے ڈی ایس پی مجید عباسی شاہ لطیف ٹاؤن سے متصل علاقے ظفر ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے دفتر کی جانب گامزن تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سائٹ ٹاؤن کے ڈی ایس پی مجید عباسی شاہ لطیف ٹاؤن سے متصل علاقے ظفر ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے دفتر کی جانب گامزن تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔
ڈی ایس پی مجید نظامی جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ان کی میت کو قانونی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
غلام قادر تھیبو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور گروہ کو کافی عرصہ پہلے ہی شناخت کرلیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ہی گروہ ہے جو کہ آج سے قبل بھی پولیس افسران کے قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس چیف نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں اور انہیں پہلے موجود شوواہد سے ملا کرتفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا جس کے نتیجے میں جلد گرفتاریاں ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ایس پی مجید ںظامی کو مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو بھی کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ڈی ایس پی ذوالفقارزیدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مجید عباسی اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں انتہائی جانفشانی سے مصروف تھے جس کے سبب انہیں کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
مستقبل میں پانی کی قلت ایک بڑا چیلنج ہوگا، نواز شریف
تاجکستان: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی پرقابوپانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان پانی کے حصول کیلئے مقررہ اہداف میں اقوام متحدہ کا شراکت دار ہے۔
اُنہوں نے یہ بات تاجکستان میں واٹرفارلائف کے عنوان سے ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے معاملے پربین الاسرحدی تعاون بڑھانا ہونا ہوگا۔
وزریراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں اوربڑھتی آبادی جیسے مسائل کا سامنا ہے جن پرہرممکن صورت قابو پانا ہوگا۔
Monday, 8 June 2015
اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے
اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
کل سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پارٹی کی حکومت کا دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے صوبے میں حال ہی میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنی اس پیشکش کا بھی اعادہ کیا کہ اگر حزبِ اختلاف کی جماعتیں چاہیں تو صوبے میں دوبارہ انتخابات بھی کراوئے جاسکتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام فضل کا کہنا ہے کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات اس وقت ممکن نہیں ہوسکتے جب تک کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ استعفےٰ نہیں دے دیتے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’آزادانہ و منصافانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیکن پی ٹی آئی کی حکمران جماعت ان کے تحفظات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، جہاں تک صوبائی حکومت کرسکتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ صوبائی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیوں استعفیٰ دیں؟
جے یو آئی ایف اور اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی کانفرنس میں دو پارٹیوں کی شرکت سے انکار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ’دوہرے معیار‘ رکھتے ہیں۔
Tropical cyclone edges closer, rain and thunderstorm expected in Karachi
تازہ ترین : طوفان کراچی سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر
کراچی : بحیرہ عرب میں ہواکاشدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سمندری طوفان کی پیش قدمی جاری ہے، جبکہ سمندری طوفان کراچی سے 425 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بحیرہ ہند میں بننے والا کم ہوا کا دباؤ مکمل طور پر طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔
طوفان کراچی سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، تاہم کراچی میں طوفان آنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اوربلوچستان میں خوب بادل برسیں گے۔ موسم نے کروٹ بدل لی ہے، بادل بھی برسنے کو تیارہیں۔
آئندہ تین روز تک سندھ کے زیریں علاقوں پربادلوں کاراج ہوگا۔ منگل سے جمعرات تک بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد کے باسیوں سے بھی کہہ دیا گیاہے کہ تیار ہوجائیں۔ متوقع بارش اورہواؤں سے گرنے والے کھمبوں اورتاروں کو چھونے سے باز رہیں ۔
ممکنہ بارشوں کے پیش نظرشہر میں ہنگامی صوتحال نافذ کرکے کے الیکٹرک کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ، پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، فائرنگ سے تین زخم
منڈی بہاؤاُلدین :ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا کارکنوں میں تصادم فائرنگ کے تبادلے میں ن لیگ کے تین کارکن زخمی ہوگئے حلقہ ایک سو آٹھ میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ جاری تھا، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤاُلدین کے حلقہ ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کا رکنوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر تین سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔
منڈی بہاواُلدین کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ووٹروں کی لائنیں لگ گئیں کارکنوں کا جوش اتنا بڑھا کہ پولنگ اسٹیشن 80راکھ بلوچ میں تصادم کی شکل اختیا ر کرگیا۔
ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اُکھاڑ دیئے گئے۔ ن لیگ اورتحریک انصاف میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو۔ جس سے تحریک انصاف کے دو اور ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی مگر بات نہ بنی تو رینجرز کو آنا پڑا ۔
منڈی بہاواُلدین کی نشست تحریک انصاف کے اُمیدوار اعجا ز احمد چوہدری کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مختلف جماعتوں کے ااُمیدوار میدان میں تھے مگر اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف میں تھا۔
ہر بھارتی کی خواہش تھی کہ بنگلہ دیش کا خواب پورا ہو، نریندر مودی
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلادیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے “بنگلادیش لبریشن وار آنر” سے نوازا گیا اور نریندر مودی نے واجپائی کے لئے یہ اعزاز بنگلادیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھ سے وصول کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندری مودی کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کے عوام آزادی کیلئے لڑائی لڑرہے تھے تو بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کر رہے تھے اوراس طرح بھارت نے بنگلہ دیش کا خواب پورا کرنے میں مدد کی۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ 1971 میں جنگجوؤں کی حمایت میں دہلی میں ستیہ گرہ تحریک چلی تو وہ بھی ایک نوجوان رضاکار کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر6 دسمبر 1971 کو واجپائی کی پارلیمنٹ میں تقریرکو یاد بھی کیا، جس میں انہوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1971 میں ہربھارتی چاہتا تھا کہ آزاد بنگلہ دیش کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
